12:57 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ایرانی صدر کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر لاہور پہنچے، جہاں ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر پزشکیان نے نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔ بعدازاں انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، علامہ اقبال کے پیغام اور فکر کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز ایئرپورٹ اور مزار اقبال پر ایرانی صدر کے ہمراہ رہیں۔ لاہور میں مختصر قیام کے بعد ایرانی صدر اسلام آباد روانہ ہوئے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION